Get Alerts

جاپان میں 56 گاڑیوں کا خوفناک تصادم، ایک خاتون ہلاک، 26 زخمی

جاپان میں 56 گاڑیوں کا خوفناک تصادم، ایک خاتون ہلاک، 26 زخمی

ٹوکیو : جاپان میں ایک خطرناک حادثے کے دوران 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں میں آتشزدگی بھی ہوئی۔ اس حادثے میں ایک 77 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی، جبکہ 26 افراد زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق یہ حادثہ شاہراہ پر برف باری اور پھسلن کے باعث پیش آیا، جب دو ٹرک ٹکرا گئے، جس کے بعد دیگر گاڑیاں بھی ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ برف باری اور پھسلن کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، اور سڑک کو ابھی تک معمول کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والی خاتون کا تعلق ٹوکیو سے تھا۔

ٹیگز: