Get Alerts

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز: 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز: 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان

کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، جبکہ وکٹ کیپر بلے باز خواجہ نافع پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔

سکواڈ میں شاداب خان کندھے کی سرجری کے بعد ٹیم میں واپسی کر چکے ہیں۔ تاہم، موجودہ سکواڈ میں بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور حارث رؤف شامل نہیں ہیں۔

ٹیم میں شامل اہم کھلاڑیوں میں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف اور محمد نواز شامل ہیں۔ مزید برآں، سلمان مرزا، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، عثمان خان اور عثمان طارق نے بھی ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔

سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی شیڈول کے مطابق پہلا میچ 7 جنوری، دوسرا 9 جنوری اور تیسرا میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

ٹیگز: