لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کو اس سال کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔پی سی بی کے ترجمان محسن نقوی نے بتایا کہ اس سال ملتان سلطان کی ٹیم کی انتظامیہ پی سی بی خود کرے گا تاکہ ٹیم کی کارکردگی اور مینجمنٹ میں بہتری لائی جا سکے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل کا 11 واں ایڈیشن 23 مارچ 2026 سے شروع ہوگا، جس میں لیگ کے دوران شائقین کے لیے بھرپور تفریح اور دلچسپ مقابلے پیش کیے جائیں گے۔پی سی بی کے مطابق دو نئی ٹیموں کی بڈنگ کے لیے 10 پارٹیوں نے کوالیفائی کیا ہے، اور نئی ٹیموں کے مالکان کے آنے کے بعد پی ایس ایل کے آغاز کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔
نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی پر بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ انڈر 19 اور شاہینز ٹیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، تاکہ یہ کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے مکمل طور پر تیار ہو سکیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کے میڈیکل کے لیے بیرون ملک سے ڈاکٹر بلائے گئے ہیں اور انہیں وظیفہ اور دیگر سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ چند وقت بعد یہ نوجوان کھلاڑی ملکی اور بین الاقوامی کرکٹ میں بھرپور کردار ادا کریں گے، اور پی سی بی انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔