لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں حالیہ اسٹریٹ موومنٹ کے دوران عوام کی روزمرہ زندگی متاثر ہوئی۔
عظمیٰ بخاری نے ٹویٹ میں کہا "آج دن کی روشنی میں پول کھل گیا، کوئی نعروں کا جواب دینے والا بھی نہ ملا۔ بہت سیر کر لی، پاکستان کے یورپ لاہور کی۔ اب واپس تشریف لے جائیں اور لاہور کو سکون دیں۔ اب خیبرپختونخوا کے لوگوں کی بھی سن لیں۔"
وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ سیاسی سرگرمیاں عوام کی سہولت اور تحفظ کے دائرے میں ہونی چاہئیں۔