لاہور: شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے پر ملک کے مختلف حصوں میں موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم-3 فیض پور سے جڑانوالہ تک، ایم-2 لاہور سے کوٹ مومن تک (بڑی گاڑیوں کے لیے)، ایم-4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم-11 دھند کے باعث بند ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، فوگ لائٹس استعمال کریں