شاہ سلمان کی 506ٹن وزنی سامان بشمول دو لیموزین گاڑیوں کے ساتھ انڈونیشا آمد

شاہ سلمان کی 506ٹن وزنی سامان بشمول دو لیموزین گاڑیوں کے ساتھ انڈونیشا آمد

جکارتا:سعودی عرب کے فرماں روا اس ہفتے سے انڈونیشیا کے نو روزہ دورے پر ہیں یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل کیونکہ 46سال بعد کسی بھی سعودی بادشاہ کی طرف دنیا کی سب سے بڑے مسلم ملک کا دورہ کیا جا رہا ہے۔ یہ دورہ اس لحاظ سے بھی خاصی اہمیت حاصل ہو رہی ہے اس دورے کے دوران دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات میں کافی بہتری آئے گی۔
انڈونیشیائی پریس کے مطابق شاہ سلمان اپنے دورے کے دوران506ٹن وزنی سامان بھی ساتھ لے کر آرہے ہیں اس سامان میں دو لیموزین اور برقی لفٹ بھی ساتھ موجود ہیں۔ ائر ٹریفک کمپنی کے ترجمان کے مطابق یہ سامان شاہ سلمان کی آمد سے پہلے ہی انڈونیشیا پہنچ چکا تھا اور کارگو کمپنی نے اس سامان کی نقل وحرکت کے لیے572افراد مقرر کئے تھے۔
جکارتا پوسٹ کے مطابق شاہ سلمان اپنے اس دورے کے دوران 1500افراد پر مشتمل کا ایک انتہائی بڑا وفد بھی ہمراہ ہے جس میںدس وزرا،25 شہزادے اور کم از کم سو کے قریب سیکورٹی گارڈ بھی ہمراہ ہیں۔
یاد رہے2015میں امریکا کے دورے کے دوران شاہ سلمان نے جارج ٹاون واشنگٹن کا مہنگا ترین ہوٹل بک کر لیا تھا اس ہوٹل کے 222کمرے ہیں اور یہ پورا ہوٹل شاہ سلمان اور انکے وفد کا اراکان کے زیر استعمال رہا۔