سی پیک سے پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، محمد زبیر

سی پیک سے پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، محمد زبیر

کراچی:  گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے سنہری دور کا آغاز شروع ہو جائے گا جس میں کراچی پورٹ کا کردار مزید بڑھ جائے گا۔ اس ضمن میں پورٹ کی وسعت انتہائی ناگزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئر مین وائس ایڈمرل ( ر) شفقت جاوید سے گورنر ہائوس میں ملاقات میں کیا ۔ ملاقات میں ملکی معیشت میں کے پی ٹی کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنر سندھ نے مزید کہا ہے کہ ملکی درآمدات و برآمدات میں کے پی ٹی کی اہمیت سب پر عیاں ہے ۔ ملکی معیشت کے فروغ میں کراچی پورٹ کی اہمیت بڑھنے سے روزگار کے وسیع مواقع بھی دستیاب ہو نگے جبکہ صوبہ میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو جائے گا۔

ملاقات میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئر مین وائس ایڈمرل ( ر) شفقت جاوید نے گورنر سندھ کو پورٹ کے آپریشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ 

مصنف کے بارے میں