ریاض حسین پیرزادہ نے وزارت اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

ریاض حسین پیرزادہ نے وزارت اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

حاصل پور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے وزارت اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے وزارت اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ حلقہ کی عوام نے انہیں پیپلز پارٹی یا پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اب یہ ان پر ہے کہ وہ کونسی پارٹی سے اپنی آئندہ کی سیاست جاری رکھیں گے۔ اس حوالے سے وہ جلد کوئی فیصلہ کر لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے نہ کبھی پہلے کرپشن کی نہ کرنے کے حق میں ہوں، حالات سے گھبرانے والا نہیں، نیب نے ان پر جو الزامات لگائے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا جو بھی فیصلہ کیا حلقے کی عوام سے مشاورت کی، میرے بڑے سیاسی فیصلے کو عوام کی تائید حاصل ہوتی ہے، کیونکہ وہ میری سیاسی طاقت کا سرچشمہ ہیں۔