Get Alerts

ایف آئی اے کی شہباز شریف کیس کی روزانہ سماعت کیلئے درخواست 

ایف آئی اے کی شہباز شریف کیس کی روزانہ سماعت کیلئے درخواست 
سورس: File

اسلام آباد: ایف آئی اے نے شہباز شریف کیس کی روزانہ سماعت  اور سماعت کی کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواست دائر کر دی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے عالیہ حمزہ کی درخواست پرعدالت میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عالیہ حمزہ نے شہباز شریف کا ٹرائل قوم کو براہ راست دکھانے اور کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی درخواست دی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شہباز شریف کا کیس روزانہ کی بنیاد پر سنے۔ایف آئی اے نے شہباز شریف کے خلاف 16 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں درخواست دائر کی۔

پی ٹی آئی ایم این اے عالیہ حمزہ  نے کہا کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہونے کی کہانی سنانے والوں کو اب جواب دینا ہو گا۔