سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور،سماعت پیر ہو گی

سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور،سماعت پیر ہو گی

اسلام آباد :سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی گئی ،درخواست میں نواز شریف،ان کے بچوں اور داماد کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈارکو فریق بنایا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ان کا خاندان اور اسحاق ڈار نیب مقدمات میں مطلو ب ہیں۔

اور ان کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں اور ان کے اکاﺅنٹ بھی منجمندکئے جائیں جس پر عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ۔درخواست کی سماعت آئندہ پیر کو سنگل رکنی بنچ کریگا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔