آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے خلاف بھارتی سازش بے نقاب 

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے خلاف بھارتی سازش بے نقاب 
سورس: File

نئی دہلی : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی طرح آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کوروکنے کیلئے بھارتی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ایک کھلاڑی کے خاندان کو انسٹاگرام پر دھمکی آمیز پیغامات  بھیجےگئے کہ   انہیں پاکستان جانے پر خطرناک نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کوروکنے کے لیے بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں اور  سازشوں سے بازنہ آئی۔ اس بار بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ہے ۔ 24 سال بعد دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے ہیں تاکہ وہ بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کی طرح دورہ ادھورا چھوڑ کر چلی جائے ۔

ذرائع کے مطابق 26 فروری 2022 کوپاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کے خاندان کو انسٹا گرام پر دھمکی آمیز پیغامات  بھیجے گئے جس میں انہیں پاکستان جانے پر خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکی ملی ۔ اس طرح کی حساس معلومات تک رسائی اور ترسیل صرف خفیہ ایجنسیز کے پاس ہی ہو سکتی ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پہلے کی طرح اِس بار بھی اِنڈین گورنمنٹ کے ایما پر یہ سازش بُنی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہردھمکی آمیز پیغامات بھجوانے کے لیے انسٹا گرام پر  فیک اکاؤنٹ  jyot.isharma391 کااستعمال کیا گیا ۔اس کی تفصیلی تحقیقات کے دوران اس دھمکی آمیز پیغامات کے پیچھے بھارتی گجرات میں مقیم مرائدل تیواڑی کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں ۔ مرائدل تیواڑی بھارتی گجرات میں آئی ایم سی لمٹیڈ میں بطور انوائرمینٹل ، ہیلتھ اور سیفٹی آفیسر کے طور پر کام کرتا ہے ۔ اس کا ای میل ایڈریس mridul.tiwari07@gmail.com ہے جبکہ موبائل فون نمبر 00917060185885  ہے ۔ 

بھارتیوں کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا یہ طریقہ کار پہلے ہی استعمال کیا جاچکا ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے روکنے کے لیے دھمکیاں دی گئیں ۔ آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی باتیں تو ویسٹ انڈین پلیئر نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہلخانہ کو بھی اسی طرح دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد وہ پہلے میچ سے قبل دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلی گئی تھیں پھر انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا شیڈول دورہ ملتوی کردیا تھا۔

 آسٹریلیانے مکمل سیکیورٹی چیکنگ کے بعد پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے 24 سال بعد اپنی ٹیم بھیجی جو راولپنڈی میں اپنے میچز کھیلے گی لیکن ایک بار پھر بھارتیوں نے پرانا طریقہ واردات آزمایا لیکن اس باربغل میں چھری رکھنے والے بروقت بے نقاب ہوگئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں