آسٹریلیا کیساتھ ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا 

Pakistan Vs Aus 2022

 اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلوی بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی پاکستان آمد میں تاخیر ہوگئی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے مطابق شان ٹیٹ والد کی تدفین کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔

 پی سی بی نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو ایک سال کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔پی سی بی کے مطابق شان ٹیٹ کی  پاکستان آمد کی تاریخ بعد میں بتائے جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔