Get Alerts

’ہتھیار ڈال دو یا موت کے لیے تیار رہو‘: صدر ٹرمپ کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو آخری وارننگ

’ہتھیار ڈال دو یا موت کے لیے تیار رہو‘: صدر ٹرمپ کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو آخری وارننگ

واشنگٹن/تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فوجی آپریشن کے دوران ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کو دو ٹوک اور ہولناک الٹی میٹم دے دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری تازہ ترین بیان میں صدر ٹرمپ نے ببانگِ دہل کہا ہے کہ "پاسدارانِ انقلاب ہتھیار ڈال دیں یا پھر موت کے لیے تیار رہیں۔
صدر ٹرمپ کی تصدیق کے بعد امریکہ اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر تہران کے قلب میں میزائلوں کی بارش کر دی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق    تہران کے انتہائی حساس علاقے میں صدارتی محل اور سپریم لیڈر کی رہائش گاہ کے قریب 7 میزائل گرے ہیں۔صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ایرانی رجیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  ہم ایرانی رجیم کی جانب سے پیدا ہونے والے خطرے کو جڑ سے ختم کر رہے ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب کے پاس اب صرف دو ہی راستے ہیں یا تو وہ ہتھیار ڈال دیں یا پھر موت کے لیے تیار رہیں۔ 

ٹیگز: