لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران شیخوپورہ سے 17 ، چنیوٹ سے 14 جبکہ لاہور میں گاؤں ملک پور، ڈیڑھ پنڈی، جنوبی
چھاؤنی کے علاقے نادر آباد کینٹ میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔
ایس پی سٹی کرار حسین کے مطابق سٹی ڈویژن میں سرچ آپریشن کے دوران 13 مشتبہ افغان شہریوں کو حراست میں لیا گیا اور بستی سیدن شاہ، ریس کورس، پرانی انار کلی میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ادھر راولپنڈی سے بھی ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔