Get Alerts

عامر خان اور دپیکا پڈوکون پھر بازی لے گئے

عامر خان اور دپیکا پڈوکون پھر بازی لے گئے

ممبئی :بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کا شمار بھارتی فلم اندسٹری فلم کے مقبول اور مایہ ناز اداکاروں میں ہوتا ہے اسی وجہ سے عامر خان نے مقبولیت میں بالی ووڈ دیگر فنکاروں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔بھارت میں حال ہی میں ہونے والی ٹائم سیلیبیکس کی گزشتہ ماہ کی درجہ بندی جاری کی ہے جس کے مطابق مرد اداکاروں میں عامر خان جبکہ خواتین اداکاروں میں دپیکا پڈوکون پہلے نمبر پر آگئی ہیں۔
عامر خان ان دنوں اپنی نئی فلم ”دنگل“ کے حوالے سے کافی مقبول ہو رہے ہیں جبکہ دپیکا پڈوکون اپنی نئی ہالی ووڈ فلم”ٹرپل ایکس“کے حوالے سے میڈیا کی زینت بنی ہوئیں ہیں ۔
ان کی طرف سے جاری کی رینکنگ کے مطابق مرد اداکاروں کے بارے میں کہا جائے تو شاہ رخ دوسرے نمبر پر ، سلمان خان تیسرے نمبر پر اور رنویر سنگھ چوتھے نمبر پر رہے۔خواتین اداکاروں میں دوسرے نمبر پر پریانکا چوپڑا ،تیسرے نمبر پر سونم کپور اور چوتھے نمبر پر انوشکا شرما موجود ہیں۔