Get Alerts

سیاست میں میرا مقابلہ نواز شریف سے ہے: عمران خان

سیاست میں میرا مقابلہ نواز شریف سے ہے: عمران خان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں کھیل اور تعلیم پر توجہ نہیں دی جاتی۔ ہمارے ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کھیل آپ کو غلط کاموں سے دور رکھتا ہے۔ زندگی ایک مقابلے کا نام ہے اور پاکستانیوں کو جب موقع ملتا ہے وہ ترقی کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کے پی کے ہر ضلع میں کھیل کے میدان بنائیں گے اور قبائلی علاقوں میں بھی ایسے میدان تعمیر کیے جائیں گے کیونکہ وہاں کے نوجوانوں میں بڑا ٹیلنٹ ہے۔ انہوں نے کہا سیاست میں میرا مقابلہ نواز شریف سے ہے کوئی ذاتی لڑائی نہیں۔ ترقی سڑکیں بنانے سے نہیں ہوتی۔