نانگا پربت پرپھنسی فرنچ خاتون کوہ پیما کو ریسکیو کرلیا گیا

نانگا پربت پرپھنسی فرنچ خاتون کوہ پیما کو ریسکیو کرلیا گیا

راولپنڈی:نانگاپربت پرپھنسی فرانسیسی خاتون کوہ پیما الزبتھ ریوول کوریسکیوکرلیاگیا جبکہ پولش کوہ پیماکاتاحال پتانہ چل سکا۔

تفصیلات کے مطابق الزبتھ ریوول کے ساتھی کوہ پیما نے سوشل میڈیا پر ان کے ملنے کی خبر دی جبکہ پاکستانی حکام نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ فوجی ہیلی کاپٹرنے6700میٹرکی بلندی پرالزبتھ کوڈھونڈلیا۔

پولش کوہ پیماٹیم کے مطابق نانگاپربت پرپھنسی فرانسیسی خاتون کوہ پیماکوریسکیوکرلیاگیا،ریسکیوٹیم کے2ممبران الزبتھ کولےکرروانہ ہوں گے،پولش کوہ پیماکاتاحال پتانہ چل سکا،خراب موسم اوربلندی کے بعدپولینڈکے کوہ پیماکی مزیدتلاش ممکن نہیں،تلاش سے ریسکیوٹیم کی جانیں خطر ے میں پڑسکتی ہیں جس کی وجہ سے پولش کوہ پیماکوچھوڑنےکامشکل فیصلہ کیاگیا،موسم بہتررہاتوالزبتھ کوآج سکردوپہنچادیاجائےگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پیغام جاری کیا کہ آپریشن میں 2 ہیلی کاپٹر اور 4 ریسکیو اہلکار وں نے حصہ لیا جبکہ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر نے ریسکیوٹیم کے4ارکان کو4900 میٹرکی بلندی پراتارا اورٹیم کے2ارکان نے6700میٹرکی بلندی پرالزبتھ کوریسکیوکیا۔خیال رہے کہ نانگا پربت گزشتہ روزنانگا پربت پہاڑ پر پھنسے ہوئے کوہ پیماو¿ں میں پولینڈ کے ٹوماس مسکیوچ اور فرانس کی خاتون کوہ پیما الزبیتھ ریول شامل تھیں۔