مریم نواز کی آج وطن واپسی ، ن لیگ نے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلیں 

مریم نواز کی آج وطن واپسی ، ن لیگ نے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلیں 
سورس: File

لاہور : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزراور سینئر نائب صدر مریم نواز آج دبئی سے لاہور پہنچ رہی ہیں۔ پارٹی کی طرف سے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔  مریم نواز 3 بجے لاہور ایئرپورٹ پر پہنچیں گی۔ 

مسلم لیگ ن کے کا رکنوں  نے مریم نواز کے استقبال کیلئے ائرہورٹ کے قریب استقبالیہ کیمپ لگایا گیا ہے۔ لاہور کے ارکان اسمبلی ،عہدیدار اور کارکن مختلف علاقوں سے ریلیوں کی صورت میں ایک بجے ائرہورٹ پہنچیں گے ۔ ارکان اسمبلی اورسابق ایم  پی ایز کو زیادہ سے زیادہ کارکن لانے کا ٹاسک دیدیا گیا۔ 

ن لیگ لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر اور کیپٹن صفدر نے ایئرہورٹ پر استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ سیف الملوک کھوکھر کی مختلف عہدیداران اورارکان اسمبلی سے ملاقاتیں ہوئیں۔  ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس ہوا اور مریم نواز واپسی ٹرینڈ بنانے کی ہدایت  کی گئی ۔ 

مصنف کے بارے میں