Get Alerts

مریم نواز کا طیارہ ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے لاہور کے لیے روانہ

مریم نواز کا طیارہ ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے لاہور کے لیے روانہ

ابوظہبی: سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی ابوظہبی سے لاہور روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ 11 بجے روانہ ہونے والی پرواز  ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگئی ہے۔ ان کا طیارہ ایمرجنسی کے باعث روکا گیا تھا۔

نیو نیوز کے مطابق مریم نواز جس طیارے میں سوار ہیں اس میں ایک مسافر کے سینے میں تکلیف ہوگئی جس کی وجہ سے طیارے کی روانگی تاخیر کا شکار ہوئی۔ 

ابوظہبی ایئرپورٹ میں میڈیکل ٹیم طیارے میں آئی  اور  مسافر کا معائنہ کیا جس کے بعد طیارے کو لاہور کے لیے روانہ ہونے کی اجازت مل گئی ہے۔