راولپنڈی کے نظر سے محروم تیر اندازوں نے دنیا کو حیران کر دیا

راولپنڈی کے نظر سے محروم تیر اندازوں نے دنیا کو حیران کر دیا

اسلام آباد (آمنہ جنجوعہ) تیر اندازی تیر جیسی نظر کی محتاج ہے لیکن راولپنڈی کے نظر سے محروم تیر اندازوں نے اس بات کو غلط ثابت کرتے ہوئے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ 
تیراندازی ایک ایسا کھیل ہے جس میں نظر عقاب چاہئے لیکن راولپنڈی میں ولید اور تنویر دو ایسے تیر اندازہیں جو نظروں کو استعمال کیے بغیر نشانہ باندھتے ہیں۔ 
کمان اٹھانا، تیر سے نشانہ باندھنا اور ہدف تک بالکل صحیح پہنچنا وہ بھی آنکھوں کے بغیر مشکل ہی نہیں ناممکن بھی لگتا ہے لیکن دونوں باہمت بلائنڈ آرچری کے کھلاڑیوں نے بصارت کے بغیر تیراندازی کے میدان میں قدم رکھ کر واقعی سب کو حیران کر دیا ہے۔ 


ولید اپنی تکنیک کو بطور نظر استعمال کرتے ہوئے اس کھیل کو ایسے کھیلتے ہیں کہ اہل نظر دنگ رہ جاتے ہیں، اعلی تعلیم یافتہ بلائنڈ آرچری کے کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کیلئے میڈل جیت رکھے ہیں، ان تیز اندازوں کے حوصلے بتا رہے ہیں کہ بصیرت کی نظر ہو تو انسان بصارت کے بغیر بھی کامیابی کی بلندیاں چھو سکتا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں