عمران خان کا چیف جسٹس کے نام خط، فواد چودھری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل

عمران خان کا چیف جسٹس کے نام خط، فواد چودھری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط ، دوران حراست فواد چودھری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل کر دی ۔

چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں عمران خان نے کہا کہ دوران حراست شخص پر تشدد یا وقار کے خلاف کارروائی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے خط میں اعظم سواتی اور شہباز گل پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کا حوالہ بھی دیا ۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری انتقامی کارروائی کا نتیجہ ہے ۔ جس پر چیف جسٹس کو فوری ایکشن لینا چاہیے ۔

مصنف کے بارے میں