فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

لاہور: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 9 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 574 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 184 روپے ہو گئی ہے۔ 
اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 100 روپے اضافہ ہو گیا جس کے بعد فی تولہ چاندی 2300 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونا 2 ڈالر کم ہوکر 1928 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

مصنف کے بارے میں