کراچی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2,500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونا بھی 2,143 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 584 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے ریٹ 3,351 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز (جمعرات) سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جب فی تولہ سونا 3 لاکھ 55 ہزار 100 روپے کا ہو گیا تھا۔
ادھر، چاندی کی قیمت میں بھی 48 روپے اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 12 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔