ملک بھر میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا سلسہ جاری

ملک بھر میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا سلسہ جاری

پشاور: خیبرپختونخوا میں موسم سرما  کی پہلی بارش کے ساتھ ساتھ  بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے مسلسل  خشک سردی کے بعد  موسم سرما کی پہلے بارش اور برفباری کی خبر سنا دی،  کالام،چترال،مالم جبہ،دیر،ناران،کاغان میں برفباری شروع ہو گئی۔ 


محکمہ موسمیات کے مطابق گلیات اور وادی تیراہ سمیت دیگرعلاقوں میں بھی برفباری کاسلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 جنوری کی رات سے 31 جنوری کے دوران گلگت بلتستان ( دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ ، گلگت، گانچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، بٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

بلوچستان میں 28 اور 29 جنوری کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، بارکھان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں