ہر چیز معیشت سے ہی ٹھیک ہوگی،عوام کو ماضی کی طرح ہم سے کام لینا ہے تو سادہ اکثریت دینا ہوگی: اسحاق ڈار

 ہر چیز معیشت سے ہی ٹھیک ہوگی،عوام کو ماضی کی طرح ہم سے کام لینا ہے تو سادہ اکثریت دینا ہوگی: اسحاق ڈار

اسلام آباد :سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کاکہنا ہےکہ   ہر چیز معیشت سے ہی ٹھیک ہوگی،عوام کو ماضی کی طرح ہم سے کام لینا ہے تو سادہ اکثریت دینا ہوگی۔  اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   ہر چیز معیشت سے ہی ٹھیک ہوگی،عوام کو ماضی کی طرح ہم سے کام لینا ہے تو سادہ اکثریت دینا ہوگی۔


انہوں نے مزید کہاکہ ماضی میں لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی اور مہنگائی پر کامیابی سے قابو پایا لیکن آج حالات 2013 سے زیادہ مشکل ہیں، تاہم ہم نے کوشش کی کہ ایسا کوئی ہدف نہ رکھیں جس پر عمل نہ کر سکیں۔


انہوں نے کہاکہ معیشت کو ٹھیک کرنا اولین ترجیح ہے۔  ملکی معیشت کا پہیہ چلنے تک حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، معیشت کا پہیہ چلنے سے روزگار ملے گا۔  جی ڈی پی بڑھے گی اور غربت کم ہوگی جبکہ معیشت ٹھیک ہونے سے کرنسی پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ اکثریت ملنے کے بعد مخلوط حکومت بننے کے فائدے زیادہ ہوں گے جبکہ اکثریت ملنے کے بعد دیگر جماعتوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔

مصنف کے بارے میں