Get Alerts

دو ماہ میں کوئٹہ میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد کمی:وزیراعلیٰ بلوچستان 

دو ماہ میں کوئٹہ میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد کمی:وزیراعلیٰ بلوچستان 

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران کوئٹہ شہر میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ امن و امان کی بحالی میں ٹیکنالوجی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ سیف سٹی منصوبے کے تحت کوئٹہ میں خراب پڑے 97 فیصد کیمروں کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، جس سے شہر کی نگرانی کا نظام انتہائی مضبوط ہو گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ     پولیس ہراول دستہ: دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے پولیس فورس ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ صوبے بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن انتظامی اور حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ٹیگز: