Get Alerts

فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 5 لاکھ 51 ہزار روپے پر پہنچ گیا

فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 5 لاکھ 51 ہزار روپے پر پہنچ گیا

کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اچانک تیزی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج مارکیٹ میں ہونے والا اضافہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایک روزہ اضافہ ہے۔
    فی تولہ سونا 21,100 روپے کے غیر معمولی اضافے کے بعد 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے کا ہوگیا۔    10 گرام سونا, 19,080 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 211 ڈالر کا بڑا جمپ دیکھا گیا، جس سے بین الاقوامی ریٹ 5,293 ڈالر فی اونس تک جا پہنچا۔ اس کے اثرات چاندی پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ چاندی 271 روپے اضافے کے ساتھ 11,911 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

ٹیگز: