عمران سسٹم کو کچھ دینے آئے ہیں لینے نہیں، سدھو

عمران سسٹم کو کچھ دینے آئے ہیں لینے نہیں، سدھو
کیپشن: فوٹو: فائل

ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی عمران خان کے فین نکلے، انہوں نے عمران خان کو بہترین لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ جوڑنے کی بات کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق اپنے پیغام میں عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ عمران سسٹم کو کچھ دینے آئے ہیں لینے نہیں، وہ پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان مشکل وقت میں کسی کو قربانی کا بکرا نہیں بنائیں گے، وہ ہمیشہ جوڑنےکی بات کریں گے توڑنے کی نہیں۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 119 نشستیں جیت کر ایوان زیریں کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، مسلم لیگ (ن) 62 نشستوں کے ساتھ دوسری جب کہ پیپلز پارٹی 43 کے ساتھ تیسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، متحدہ مجلس عمل کی قومی اسمبلی میں 12، مسلم لیگ (ق)5، ایم کیو ایم پاکستان 6 ، جی ڈی اے 2 جب کہ عوامی مسلم لیگ، پاکستان تحریک انسانیت، اے این پی اور بی این پی کا ایک ایک امیدوار کامیاب ہوا ہے، دوسری جانب 12 آزاد امیدوار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔