آئی پی ایل: نوجوت سنگھ سدھو نے پانڈیا کو کتے سے تشبیہ دے دی

آئی پی ایل: نوجوت سنگھ سدھو نے پانڈیا کو کتے سے تشبیہ دے دی

ممبئی : بھارت میں ان دنوں آئی پی ایل اپنے عروج پر ہے، تاہم اس سب میں بھارتی سابق کھلاڑی کی شاعری وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہوں جانوروں والی معنی خیز شاعری کی۔

نووجوت سنگھ سدھو نے ممبئی انڈینز کی یکے بعد دیگرے سکشت پر کپتان کی تبدیلی پر ایک ویڈیو پوسٹ شئیر کیا ہے، ساتھ ہی کیپشن میں جانوروں سے متعلق اپنی شاعری بھی شئیر کی۔

آئی پی ایل کے کامنٹیٹر نووجوت سنگھ سدھو کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں روہت شرما کا ممبئی انڈینز کے ساتھ سفر کو دکھایا گیا ہے۔

تاہم نووجوت سنگھ سدھو نے لکھا کہ ’اگرچہ ہاتھی دھول میں بھی اٹ جائے تو تب بھی اس کی عزت کی جائے گی، کتے کو سونے کی زنجیر بھی باندھ دی جائے تو اس اسکی عزت نہیں ہوتی‘۔

سابق کھلاڑی کے اس کمنٹ نے بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا کی بھی توجہ حاصل کر لی ہے۔