عام انتخابات:تمام جماعتوں نے مجموعی طور پر کتنے ووٹ حاصل کئے؟تفصیلات جاری

عام انتخابات:تمام جماعتوں نے مجموعی طور پر کتنے ووٹ حاصل کئے؟تفصیلات جاری
کیپشن: تصویر بشکریہ وائس آف امریکہ

اسلام آباد: عام انتخاب میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آنے والی تحریک انصاف ایک کروڑ 68 لاکھ 23 ہزار 7 سو 92 ووٹ لے کر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جماعت بھی بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے نے زرداری اور فریال تالپور کو طلب کر لیا

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے والی کس جماعت نے کتنے ووٹ حاصل کیے ہیں ساری تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ تحریک انصاف نے سب سے زیادہ ایک کروڑ 68 لاکھ 23 ہزار 7 سو 92 ووٹ حاصل کرکے معرکہ سر کرلیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) 1 کروڑ 28 لاکھ 94 ہزار 2 سو 25 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر براجمان ہے اسی طرح پیپلز پارٹی نے تیسرے نمبر پر 68 لاکھ 94 ہزار 2 سو 96 ووٹ حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کس کا ہو گا؟ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں سیاسی رسہ کشی عروج پر

الیکشن کمیشن سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک بھر سے آزاد امیدواروں نے 60 لاکھ 11 ہزار 337 ووٹ حاصل کیے ہیں اسی طرح مذہبی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے 25 لاکھ 30 ہزار 452 ووٹ حاصل کر سکی۔ تحریک لبیک پاکستان 21 لاکھ 91 ہزار 679 ووٹ سمیٹنے میں کامیاب رہی۔

علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی کو 8 لاکھ 8 ہزار جب کہ ایم کیو ایم کو 7 لاکھ 29 ہزار ووٹ پڑے اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 12 لاکھ 57 ہزار 351 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف ،مریم نواز کا نا م ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ عمران خان دیکھیں گے

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 270 حلقوں میں تحریک انصاف 115، مسلم لیگ (ن)64 اور پیپلزپارٹی نے 43 جب کہ دیگر جماعتوں میں 13 آزاد، ایم ایم اے 12، ایم کیو ایم 6 اور پاکستان مسلم لیگ 4 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا جنرل (ر) شجاع پاشا کو حکومت میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ

اسی طرح بلوچستان عوامی پارٹی نے 4 ،بی این پی مینگل 3، جی ڈی اے 2 جب کہ عوامی مسلم لیگ، اے این پی، جمہوری وطن پارٹی اور پاکستان تحریک انسانیت نے ایک، ایک سیٹ حاصل کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں