ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی ہاکی ٹیم منگل کو بھارت روانہ ہوگی

ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی ہاکی ٹیم منگل کو بھارت روانہ ہوگی

لاہور : ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم یکم اگست (منگل) کو بھارت روانہ ہو گی۔  ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی اسکواڈ واہگہ کے راستے بھارت جائے گا اور براستہ امرتسر چنائی  پہنچے گا۔ 

نیو نیوز کے مطابق دوسری جانب قومی ٹیم کے 3 آفیشلز اب بھی ویزوں کے منتظر ہیں۔ ہیڈ کوچ شہناز شیخ کو بھی بروقت ویزا ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

محرم کی تعطیلات کے باعث لاہور کے قریبی علاقوں کے کھلاڑی گھروں کو چلے گئے ہیں۔ بھارت روانگی سے قبل ٹیم کا ایک پریکٹس سیشن لاہور میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ ایشیئن چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے 12 اگست تک کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا سے ہو گا جبکہ بھارت سے مقابلہ 9 اگست کو شیڈول ہے۔

مصنف کے بارے میں