Get Alerts

مظفرگڑھ میں اب سرکاری خدمات عوام کے دروازے پر پہنچیں گی

مظفرگڑھ میں اب سرکاری خدمات عوام کے دروازے پر پہنچیں گی

مظفرگڑھ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق مظفرگڑھ میں پہلی بار سرکاری خدمات عوام کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے بتایا کہ اس سلسلے کی شروعات تحصیل جتوئی کے علاقے بیٹ میر ہزار سے ہو رہی ہے۔

29 جولائی کو ہائی سکول یونین کونسل بیٹ میر ہزار میں تمام سرکاری محکمے اپنی خدمات پیش کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر خود موقع پر موجود رہیں گے اور خدمات کی نگرانی کریں گے۔

ریونیو، صحت، زراعت، نادرا، میپکو، سوئی گیس اور پولیس سمیت دیگر محکمے عوام کو ایک جگہ پر سہولیات فراہم کریں گے۔ یہ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام دوست پالیسی کا حصہ ہے اور ہر دوسرے دن مختلف یونین کونسلز میں بھی یہی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

ٹیگز: