Get Alerts

پنجاب اسمبلی میں گرما گرم صورتحال، اپوزیشن کا شدید احتجاج اور نعرے بازی

پنجاب اسمبلی میں گرما گرم صورتحال، اپوزیشن کا شدید احتجاج اور نعرے بازی

لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کے زبردست احتجاج اور نعرے بازی سے گونج اٹھا۔نمائندہ نیو نیوز لاہور وقاص غوری کے مطابق  اپوزیشن ارکان "ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے" کے نعرے لگاتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے تو حکومتی ارکان نے "کون بچائے گا پاکستان" کے نعروں سے جواب دیا۔ نواز شریف اور پی ٹی آئی کے بانی کے نام ایوان میں گونجتے رہے۔

مجتبیٰ شجاع الرحمن نے اسمبلی کے رولز پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ پہلے کم تصاویر آتی تھیں اب زیادہ آ رہی ہیں۔ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے اپوزیشن لیڈر کو جعلی مقدمات میں سزا دیے جانے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ واقعہ پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں نایاب ہے۔

معین قریشی نے احمد خان بھچر کے حق میں اظہار یکجہتی کی اپیل کی اور بتایا کہ پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی پارلیمانی پارٹی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو ایک خط لکھ کر عدالتوں میں انسانی حقوق کی پامالی اور کیسز کی غیرمعمولی رفتار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگز: