Get Alerts

لاہور میں بارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم، 60 سے زائد فیڈرز ٹرپ، شہری شدید متاثر

لاہور میں بارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم، 60 سے زائد فیڈرز ٹرپ، شہری شدید متاثر

لاہور: شہر بھر میں جاری بارش کے باعث بجلی کی ترسیل میں خلل پڑ گیا ہے۔ لیسکو نے تصدیق کی ہے کہ 60 سے زائد فیڈرز بارش کے باعث ٹرپ ہو چکے ہیں، جس سے وسن پورہ، شالیمار، باغبانپورہ، راوی روڈ، قلعہ گجر سنگھ، چوبرجی پارک، ڈیوس روڈ، سمن آباد، مغل پورہ اور شاد باغ کے کئی حصوں میں بجلی بند ہو گئی ہے۔

شہری کئی گھنٹوں سے بجلی کی بندش کی وجہ سے پریشان ہیں جبکہ ٹرانسفارمر جلنے کی شکایات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے متعلقہ اداروں سے فوری بحالی کی اپیل کی ہے تاکہ وہ معمول کی زندگی بحال کر سکیں۔

ٹیگز: