Get Alerts

پاکستان کے خلاف ہر ٹورنامنٹ میں کھیلنا چاہیے، محمد اظہرالدین

پاکستان کے خلاف ہر ٹورنامنٹ میں کھیلنا چاہیے، محمد اظہرالدین

نئی دہلی: سابق بھارتی کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہرالدین نے پاک بھارت کرکٹ تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے ساتھ کھیلنا ہے تو پھر ہر ٹورنامنٹ میں مستقل طور پر کھیلنا چاہیے، بصورت دیگر مکمل بائیکاٹ کر دینا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ حکومت کی سطح پر ہونا چاہیے۔ "کرکٹ ایک کھیل ہے، لیکن یہ کب کھیلا جائے اور کب نہیں، اس کا فیصلہ حکومت کرے گی،"

اظہرالدین کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں سیاسی کشیدگی کے باوجود ایشیا کپ 2025 کے لیے پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

دوسری جانب، سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے بھی پاک بھارت میچز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ "مجھے خوشی ہے کہ پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں ہیں۔ کھیل کو جاری رہنا چاہیے، پہلگام جیسے واقعات قابل مذمت ہیں لیکن کھیل رکنا نہیں چاہیے۔"

ٹیگز: