Get Alerts

میرپور ڈویژن میں انتخابات، نتائج کا سلسلہ جاری

میرپور ڈویژن میں انتخابات، نتائج کا سلسلہ جاری

میرپور: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے میرپور ڈویژن کے مختلف حلقوں میں ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ رپورٹ  کے مطابق غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 13 میں سے 10 حلقوں کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔
میرپور، کوٹلی اور بھمبر پر مشتمل 13 انتخابی حلقوں میں پولنگ مقررہ وقت شام 5 بجے تک جاری رہی۔ تاہم پولنگ اسٹیشنوں پر موجود ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے ایک گھنٹے کی اضافی مہلت دی گئی، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا۔
الیکشن حکام کے مطابق باقی حلقوں کے نتائج بھی مرحلہ وار موصول ہو رہے ہیں، جبکہ حتمی اور سرکاری نتائج کا اعلان تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

ٹیگز: