Get Alerts

 میچ دلچسپ مرحلے میں داخل،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف برتری 155 رنز تک بڑھا دی

 میچ دلچسپ مرحلے میں داخل،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف برتری 155 رنز تک بڑھا دی

ٹروبا :پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا لیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف مجموعی برتری 155 رنز تک پہنچا دی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی آخری تین وکٹیں باقی ہیں، جبکہ پاکستان کی کوشش ہوگی کہ حریف ٹیم کو جلد از جلد آؤٹ کرکے ہدف کو قابلِ رسائی حد میں رکھے۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز اپنی برتری مزید مستحکم بنانے کے لیے کریز پر موجود بلے بازوں سے بڑی شراکت کی امید لگائے ہوئے ہے۔

ٹیگز: