Get Alerts

آزاد کشمیر انتخابات: 12 حلقوں کے نتائج مکمل، ن لیگ 8 اور پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب

آزاد کشمیر انتخابات: 12 حلقوں کے نتائج مکمل، ن لیگ 8 اور پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب

میرپور :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 13 حلقوں میں سے 12 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج مکمل ہو گئے ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) 8 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایل اے 1 میرپور 1 سے مسلم لیگ (ن) کے اظہر صادق 15 ہزار 427 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد افسر شاہد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایل اے 2 میرپور 2 سے پیپلز پارٹی کے قاسم مجید 12 ہزار 904 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری ہار گئے۔ ایل اے 3 میرپور 3 میں پیپلز پارٹی کے یاسر سلطان 11 ہزار 676 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے، جبکہ ایل اے 4 میرپور 4 سے مسلم لیگ (ن) کے رخسار احمد 20 ہزار 172 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

بھمبر کے حلقہ ایل اے 5 سے مسلم لیگ (ن) کے وقار احمد نور 29 ہزار 821 ووٹ لے کر کامیاب رہے، جبکہ ایل اے 7 بھمبر 3 سے مسلم لیگ (ن) کے طارق فاروق 35 ہزار 490 ووٹ حاصل کرکے فاتح قرار پائے۔

کوٹلی کے حلقہ ایل اے 8 سے پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال 19 ہزار 535 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ ایل اے 9 سے مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم نے کامیابی حاصل کی۔ ایل اے 10 کوٹلی 3 سے پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسین 12 ہزار 421 ووٹ لے کر منتخب ہوئے، جبکہ ایل اے 11 کوٹلی 4 سے مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف، ایل اے 12 کوٹلی 5 سے ریاست خان اور ایل اے 13 کوٹلی 6 سے راجہ ایاز خان کامیاب قرار پائے۔

اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) پہلے مرحلے میں سبقت برقرار رکھے ہوئے ہے، جبکہ ایک حلقے کا نتیجہ ابھی آنا باقی ہے۔

ٹیگز: