Get Alerts

آزاد کشمیر انتخابات: 10 حلقوں کے نتائج مکمل، ن لیگ 7 نشستوں کے ساتھ آگے

آزاد کشمیر انتخابات: 10 حلقوں کے نتائج مکمل، ن لیگ 7 نشستوں کے ساتھ آگے

میرپور :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت 13 حلقوں میں سے 10 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج مکمل ہو گئے ہیں، جن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے واضح برتری حاصل کر لی ہے۔

غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 3 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 1، ایل اے 4، ایل اے 7، ایل اے 9، ایل اے 11، ایل اے 12 اور ایل اے 13 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، جبکہ حلقہ ایل اے 2، ایل اے 3 اور ایل اے 8 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

ٹیگز: