لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریاؤں کے بہاؤ میں بتدریج کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم دریائے سندھ میں بعض مقامات پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ بالترتیب 3 لاکھ 1 ہزار اور 3 لاکھ 85 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے چناب میں بھی سیلابی صورتحال میں کمی آ رہی ہے، جبکہ مرالہ، خانکی، قادر آباد، تریموں اور پنجند کے مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج اور دریائے جہلم میں بھی پانی کی صورتحال نارمل ہے۔ متعلقہ ادارے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور ممکنہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔