لاہور: ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کی صورتحال نارمل ہے۔
ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر آباد کے نالہ پلکھو اور نارووال کے نالہ بسنتر میں بھی نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔ متعلقہ ادارے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل رکھے گئے ہیں۔