Get Alerts

پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، وزیراعظم کا جدید ریفائنریز کی اہمیت پر زور

پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، وزیراعظم کا جدید ریفائنریز کی اہمیت پر زور

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئل ریفائنریز کی اپ گریڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ یہ پاکستان کے توانائی تحفظ کے جامع نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ریفائنریز ملک کی توانائی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کرنے میں مدد دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریفائنریز کی استعداد کار میں اضافے سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور ماحول دوست ایندھن کی فراہمی کو بھی فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ملکی ضروریات کے مطابق پائیدار اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

ٹیگز: