لاہور: نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے نیو نیوز ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر پروگرامنگ رضوان جرال نے وفد کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران شرکاء کو نیو نیوز کے مختلف شعبہ جات، نیوز روم، پروڈکشن، پروگرامنگ اور جدید براڈکاسٹنگ نظام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے ادارے کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور جدید نشریاتی سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر پروگرامنگ رضوان جرال نے کہا کہ میڈیا قومی یکجہتی، مثبت سوچ اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف صوبوں کے نمائندہ وفود کے ایسے دورے باہمی ہم آہنگی اور تجربات کے تبادلے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے نیو نیوز کی میزبانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دورے کے دوران انہیں میڈیا کے عملی نظام، خبروں کی تیاری اور نشریاتی عمل کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملا۔ وفد نے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے پر نیو نیوز کا شکریہ بھی ادا کیا۔