Get Alerts

صدر مملکت کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ، ورکشاپ کے شرکاء کو اسناد فراہم کیں 

صدر مملکت کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ، ورکشاپ کے شرکاء کو اسناد فراہم کیں 

اسلام آباد:صدر مملکت نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا اور وہاں کامیابی سے ورکشاپ مکمل کرنے والے شرکاء کو اسناد سے نوازا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ میں پارلیمنٹ کے اراکین، سینئر سول اور ملٹری افسران، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

صدر مملکت نے ورکشاپ کے دوران عصری سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باخبر قیادت، قومی ہم آہنگی اور مربوط پالیسی سازی کی اہمیت پر زور دیا۔ شرکاء نے بھی ورکشاپ کے دوران سیکورٹی، قیادت اور حکومتی امور میں عملی بصیرت حاصل کی۔

دورے کا مقصد نہ صرف ورکشاپ کے کامیاب شرکاء کو سراہنا تھا بلکہ قومی سلامتی اور پالیسی سازی کے اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال بھی شامل تھا۔

ٹیگز: