Get Alerts

ریلائنس کمپنی کی چیئرپرسن نیتا امبانی کے مہنگے ترین ہینڈ بیگ کی سوشل میڈیا پردھوم

ریلائنس کمپنی کی چیئرپرسن نیتا امبانی کے مہنگے ترین ہینڈ بیگ کی سوشل میڈیا پردھوم
کیپشن: image by twitter

ممبئی : معروف بھارتی کمپنی ریلائنس کی چیئرپرسن نیتا امبانی کے ہیروں سے جڑے ہینڈ بیگ کی سوشل میڈیا پر دھوم ، ہیروں سے جڑے ہینڈ بیگ کی قیمت 2.6کروڑ روپے ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی کمپنی ریلائنس کی چیئرپرسن نیتا امبانی کے ہیروں سے جڑے ہینڈ بیگ کی سوشل میڈیا پر خوب دھوم ہے ، ہینڈ بیگ کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے ، نیتا امبانی کی لندن میں معروف بالی ووڈ سٹارز کرشمہ کپور اور کرینہ کپور خان کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد مداحوں میں ان کے ہینڈ بیگ کی خوب چرچا ہوئی ۔

ہینڈ بیگ کی قیمت بھی کروڑوں روپے میں بتائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے شائقین اس ہینڈ بیگ کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں ، ہینڈ بیگ ہرمس کمپنی کا بتایا جا رہا ہے ، خواتین مداح اس ہینڈ بیگ کی تعریفوں کے پل باندھ رہی ہیں ۔