پیٹرول کی قیمت میں کمی؟

 پیٹرول کی قیمت میں کمی؟

اسلام آباد: یکم جولائی سےپیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ  ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

آئل انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپےکمی کا امکان ہے جبکہ  ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافےکا امکان ہے۔

واضح رہےکہ اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 262 روپے اور ڈیزل کی قیمت 253 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 164روپے7 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 147 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہے۔