بلوچستان نیشنل پارٹی کا حکومتی اتحاد کو  بڑا جھٹکا؟

بلوچستان نیشنل پارٹی کا حکومتی اتحاد کو  بڑا جھٹکا؟

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (باپ) نے حکومتی اتحاد کو جھٹکا دیا ہے۔ حکومت کی اہم اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے تحفظات کی وجہ سے وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کردیاہے

سربراہ بی این پی اختر مینگل کی زیرصدارت خضدار میں پارٹی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس اجلاس کے دوران حکومت سے علیحدگی پر بھی مشاورت کی گئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ دیگر اتحادی جماعتوں کو تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔ معاملات میں بہتری نہ آنے کی صورت میں حکومت سے راستے جدا کیے جائیں گے۔
 

مصنف کے بارے میں