Get Alerts

پاکستانی پاسپورٹ کی قدر میں اضافہ، دنیا کے 100 بہتر پاسپورٹس میں شامل

پاکستانی پاسپورٹ کی قدر میں اضافہ، دنیا کے 100 بہتر پاسپورٹس میں شامل

اسلام آباد: پاکستانی پاسپورٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025 کے مطابق اب پاکستانی شہری 32 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکیں گے۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں پاکستان کی رینکنگ میں دو درجے بہتری آئی ہے۔

ڈی جی پاسپورٹس نے بتایا کہ جدید ای پاسپورٹس، بہتر سیکیورٹی فیچرز اور سہولتوں کے باعث یہ ممکن ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی ای گیٹس اور گھر بیٹھے پاسپورٹ کی سہولت بھی متعارف کرائی جائے گی۔

ٹیگز: