بیجنگ: چینی ٹیکنالوجی کمپنی شاؤمی کی نئی الیکٹرک SUV "YU7" نے کار انڈسٹری میں طوفان برپا کر دیا، محض دو منٹ میں 1 لاکھ 96 ہزار اور ایک گھنٹے میں 2 لاکھ 89 ہزار پری آرڈرز موصول ہوئے۔
کمپنی کے بانی لی جون نے اس حیران کن ردعمل کو "چین کی آٹو انڈسٹری میں ایک معجزہ" قرار دیا۔ پانچ نشستوں والی YU7 کی قیمت تقریباً 35 ہزار امریکی ڈالر سے شروع ہوتی ہے، جس میں جدید خودکار ڈرائیونگ سمیت کئی اسمارٹ فیچرز شامل ہیں۔
شاندار عوامی ردعمل کے بعد ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں شاؤمی کے شیئرز 8 فیصد بڑھ گئے۔ شاؤمی اس سے قبل SU7 ماڈل کے ساتھ ای وی مارکیٹ میں قدم رکھ چکی ہے، جسے ابتدائی طور پر پذیرائی ملی، تاہم ایک حادثے کے بعد سوالات بھی اٹھے تھے۔