کراچی :کراچی میں نیگلیریا کی وبا سے ایک اور نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق 17 سالہ نوجوان کا ٹیسٹ 27 تاریخ کو مثبت آیا تھا اور اگلے ہی دن اس نے زندگی کی بازی ہار دی۔
ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ مرحوم نوجوان نارتھ کراچی، ضلع وسطی کا رہائشی تھا۔
اس موت کے بعد کراچی میں اس سال نیگلیریا سے ہونے والی اموات کی تعداد چار تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت نے شہریوں سے ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور علامات ظاہر ہونے پر فوری طبی امداد حاصل کریں۔